مولانا ہدایت الرحمن کو نظر بند نہیں کیا گیا ان کی نظر بندی سے متعلق خبر بے بنیاد ہے،ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ
کوئٹہ (ڈیلی گر ین گو ادر) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن کو نظر بند نہیں کیا گیا ان کی نظر بندی سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ایس ایس پی جواد طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ترجمان کا دعوی بے بنیاد ہے مولانا ہدایت الرحمن کی نظر بندی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دفتر کے ساتھ معمول کے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔