مستونگ،بازارمیں چوروں نے مچھلی فروش گودام کا صفایا کردیا

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ بازارمیں چوروں نے مچھلی فروش گودام کا صفایہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مستونگ بازارمسجد روڈ محبوب ہوٹل کے متصل ممتاز احمد نامی شخص کے گودام سے نامعلوم چورنقب لگاکر مچھلیوں سے بھرا ایک کاٹن ترازوسمیت دیگرقیمتی سامان لے اڑے۔گودام کے مالک نے واقعہ کی اطلاع سٹی پولیس مستونگ کو دی مذکورہ چوری کے واقعے سے نزدیکی دوکانداروں اور گودام مالکان میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے، مستونگ کے تاجر برادری اوردوکانداران نے انتظامیہ سے نامعلوم چوروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے