سی پیک پر سب سے پہلے بلوچستان کا حق ہے، لیاقت بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ قوم کو ترقی وخوشحالی دینے،بدعنوان،نااہل ناکام مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات دینے کیلئے جماعت اسلامی الیکشن میں بھر پور حصہ لیگی عوام الناس ترقی وخوشحالی اسلامی نظام اوربدعنوانی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں نااہل مسلط شدہ لوگوں کی وجہ سے سیاست بدنام اورپریشان ہیں فلسطین کا مسئلہ مسلم حکمرانوں کے اتحاد اخلاص اور جذبہ جہادسے آزادہوگا افغانوں کو دھکے دیکر نہیں محبت وخوش اخلاقی اورمرضی سے رخصت کرکے دل جیتنے کی کوشش کی جائے پاک افغان مخلصانہ دوستی میں سب کا فائدہ ہے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ اہل بلوچستان کے مسائل اجاگر اورحل کی کوشش کیساتھ ہر مصیبت آفت وپریشانی میں سب سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی شعبہ انتخاب کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،جنر ل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ قوم کو اگر مسائل مشکلات پریشانیوں سے نجات چاہیے تو دیانت دار حقیقی دین دار اور مسائل ومشکلات کو حل کرنے جذبہ رکھنے والوں کاساتھ دینا ہوگا۔آزمایے ہوئے کو باربار آزمانے کا کوئی فائدہ نہیں۔موجودہ بدعنوان نظام کو جماعت اسلامی تبدیل کرکے اسلامی نظام بناکر قوم کو اسلامی فلاحی جمہوری ریاست دیگی بدعنوانوں کی غلط طریقے سے قوم کو مسلط کرنے کی وجہ سے قوم بھاری سودی قرضوں،مہنگائی،بے روزگاری کے دلدل میں پھنس گیے ہیں بلوچستان کے لاپتہ افراد کوسامنے لایا جائے سی پیک پر سب سے پہلے بلوچستان کا حق ہے بلوچستان کو بھی ترقی وخوشحالی میں دیگر صوبوں کے برابر لانا ہوگا بلوچستان وسائل سے مالامال مگر مسائل کا شکارہے۔جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران عوام سے رابطہ تیزومضبوط بنائیں جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کادورگزرگیا انتخابی مہم تیزومنظم کیا جائے۔ہر طرف مایوسی،غربت اور پریشانی ناچ رہی ہے ان حالات میں امید کی کرن صرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلائیگی۔نئے ناموں،نئے وعدوں،نئی جماعتوں کیساتھ آنے والے وہی پرانے نظام کے پرانی پارٹیوں کے لوگ ہیں جنہوں نے بار بار آکر یہی وعدے اوربے عمل اعلانات کیے انشاء اللہ جماعت اسلامی آئیگی تو عوام حقیقی اسلامی تبدیلی محسوس کریگی اور مسائل حل ہوں گے۔عوام بار بار ووٹ لینے والوں کے نئے وعدوں وبہکاوے میں نہ آئے بلکہ جماعت اسلامی کے دیانت دار دین دار امیدواروں کاساتھ دیکر آئندہ الیکشن میں ترازوکے نشان پر مہر لگائیں۔جماعت اسلامی الیکشن میں اپنی پارٹی،جھنڈے اور نشان کے تحت حصہ لیگی۔اسرائیل حقیقی دہشت گردامریکہ اس کا سرپرست ہے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امت مسلمہ متحد ہے جبکہ مسلم حکمرانوں کو غزہ میں اسرائیلی درندگی،دہشت گردی،فلسطینیوں کی نسل کشی پر آوازاُٹھاناہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے