تھل جیپ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل، زین محمودکی پہلی پوزیشن

مظفر گڑھ(ڈیلی گرین گوادر) آٹھویں تھل جیپ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے، جس میں زین محمود نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔آٹھویں تھل جیپ ریلی اور تھل ثقافتی میلے کی تقریبات آج دوسرے روز بھی جاری ہے ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں زین محمود نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 46 سیکنڈ میں طے کیا ، دوسری پوزیشن فیصل شادی خیل نے حاصل کی، فیصل شادی خیل نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 48 سیکنڈ میں طے کیا ۔

تیسری پوزیشن میر نادر مگسی نے حاصل کی ، میر نادر مگسی نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 50 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ آصف فضل چوہدری اور صاحبزادہ سلطان نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں مردوخواتین ریسرزنے حصہ لیا ، گزشتہ روز 94 مرد و خواتین ریسرز نے تھل جیپ ریلی کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائی تھی۔11نومبر کو سرکاری سطح پر تعطیل ہو گی، تھل میلے کی تقریبات 12 نومبر تک جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے