بلوچستان میں آئندہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی،پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلوچستان کو جلسہ دیا،میر چنگیز جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر چنگیز جمالی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 65واں یوم تاسیس 30نومبرکوکوئٹہ میں منعقد ہوگا پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور بلوچستان میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا پروگرام دیں گے بلوچستان میں آئندہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلوچستان کو جلسہ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری روزی خان کاکڑ،جنرل (ر)قادر بلوچ، علی مدد جتک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے میر چنگیز جمالی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات ہوئی اس مرتبہ پیپلز پارٹی کی 65یوم تاسیس کے مناسبت سے کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے اپنے پارٹی منشور کا اعلان کریں گے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرا علی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہت بڑا جلسہ منعقد کریں گے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی قوت بن کے ابرے گی سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی باقی صوبوں میں بھی پیپلز پارٹی بھر پور کامیابیاں حاصل کریے گی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کے ترقی میں صرف تین سردار روکاوٹ ہیں میں نے اپنے حکومت کے دور میں خضدار میں سکندر شہید یونیورسٹی تعمیر کی اس کے علاوہ میرے حلقے میں کالج اور ہسپتال موجود ہیں ایک سوال کے جواب میں نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ اس پارٹی کے کسی رکن کو مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کی اجازت نہیں ہوگی اب نواز شریف بتا ے کے وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے لوگوں کو کیوں اپنے پارٹی میں شمولیت کروا رہے ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے 65اراکین میں کتنے سردار ہیں مکران خاران اور پشتون بیلٹ میں تو کوئی سردار نہیں وہاں کیوں ترقی نہیں ہوئی اسلام آباد میں بلوچستان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں بلوچستان سے بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے