ای سی سی کا اجلاس،چمن بارڈر پر ڈیلی ویجز کیلیے اسپیشل ریلیف پیکیج کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پی ایس او کے لیے 100 ارب روپے کی گارنٹی کی منظوری دیدی ہے اجلاس میں چمن بارڈر پر ڈیلی ویجز کے لیے اسپیشل ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔ نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیر صدارت ہونیوالے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں گرین پاکستان کے لیے 20 ارب روپے کی سمری منظور کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چمن بارڈر پر ڈیلی ویجز کے لیے اسپیشل ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی، چمن بارڈر پر 8 ہزار ورکرز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزارت داخلہ کے لیے چار کروڑ 74 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے یونیفائیڈ ٹیرف سے متعلق سمری کا جائزہ لیا گیا، ای سی سی نے وزارت توانائی کی طرف سے“کے-الیکٹرک صارفین کے لیے یکساں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس سے متعلق دوسری ڈیسکوز کی دوسری اور تیسری سہ ماہی 2023 کے برابر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پیش کی گئی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ای سی سی کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک کے لیے ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ٹیرف ریشلائزیشن نیپرا پہلے ہی جاری کردہ یکساں سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ایپیلیکیشن گائیڈ لائنز کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے استعمال پر لاگو ہوگی۔
ای سی سی کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کے الیکٹرک کے صارفین سے بالترتیب دسمبر 2023، جنوری 2024 اور فروری 2024 میں صارفین سے وصول کیا جائے گا، اس کے علاوہ نیپرا کی طرف سے ڈیسکوز کیلئے منظور کردہ 0.4689 روپے فی یونٹ روپے کی دوسری سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بھی کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بھی پہلے سے منظور ہوچکا ہے اور اسکا اطلاق اپریل،مئی اور جون 2023 میں استعمال ہونے والی بجلی پر ہوگا اور اسکی کے الیکٹرک صارفین سے وصولی بالترتیب 2023، جنوری 2024 اور فروری 2024 میں کی جائے گی۔