75 سالوں میں جو کام نہیں ہو سکے وہ کرنا چاہتے ہیں،جہانگیر ترین

ٹیکسلا(ڈیلی گرین گوادر) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ملک میں 75 سالوں میں جو کام نہیں ہو سکے وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ 2011ء میں ہمارے سارے گروپ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، ہم پی ٹی آئی میں نیا پاکستان بنانے آئے تھے، پرانی باتیں نہیں کرنا چاہتا، پرانی باتیں بھولیں اور آگے دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک بہت بہترین ملک ہے، اس میں کمی یہ ہے کہ ہم آپس میں لڑتے رہتے ہیں، آپس میں مقابلہ ضرور کرو، لڑائی نہ کرو اس سے ملک خراب ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ حق کیلئے آگے بڑھیں، مقصد کو بڑا رکھیں، اپنی سوچ کو بڑا رکھیں۔

جہانگیر ترین نے کارکنان سے خطاب میں مزید کہا کہ آپ لوگ ہی ہماری طاقت ہیں جو ہماری آواز کو آگے لے کر جائیں گے، پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے جہاں تک پاکستان جا سکتا ہے، ہم پہلے عوام کا سوچیں گے، سب اکھٹے ہوکر حقیقت میں نیا پاکستان بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے