کوئٹہ، سردی بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے سر اٹھالیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بار ش کا سلسلہ جا ری رہا،دوسر ی جانب سردی بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے سر اٹھالیا۔جمعرات کو کوئٹہ،بار کھان، قلات اور دالبندین سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بار ش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران قلات میں 9، بارکھان میں 5، کوئٹہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسر ی جانب سردی کی شدت میں اضافہ ہو تے ہی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران بیشتراضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کاامکان ہے۔