نگران وزیرصحت اور سیکرٹری صحت کا کراچی میں کانگو سے متاثرہ طبی عملے کی عیادت
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی، سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان اور چیف پلاننگ آفیسر غلام رسول زہری نے آغا خان ہسپتال کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ زیر علاج ڈاکٹرز، فارماسسٹ، اسٹاف نرس اور پیرامیڈیکس کی عیادت کی روز اول سے فوری طور پر کانگو وائرس سے متاثرہ طبی عملے کو بہتر علاج و معالجے کے لیے سرکاری خرچ پر آغا خان ہسپتال کراچی منتقلی کی ہدایات جاری کی۔نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزی اور سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کا علاج کرنے والے آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی اورانتظامیہ آغا خان ہسپتال کراچی کو ہدایات جاری کی کہ کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوی کسر نہ چھوڑی جاے۔آغا خان ہسپتال کراچی کا طبی عملہ وارس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال بہتر انداز میں کر رہا ہے۔تمام متاثرہ مریضوں کا علاج مکمل طور پر سرکاری اخراجات پر آغا خان ہسپتال کراچی میں کیا جارہا ہے۔نگران وزیر صحت بلوچستان اور سیکرٹری صحت بلوچستان نے کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے صحت یابی کے لیے دعا بھی کیانشا اللہ بہت جلد کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے صحت یاب ہوکر اپنے فیملی کے ساتھ ہونگے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز نے نگران وزیر صحت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی ڈاکٹرز کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تیمارداری کے لیے موجود ہیں حکومت بلوچستان کے اخراجات پر ان کا آغا خان ہسپتال کراچی میں پی سی آر ٹیسٹ کروایا جائے گا،نگران وزیر صحت بلوچستان نے حکومت بلوچستان کے اخراجات پر ان ڈاکٹرز کا آغا خان ہسپتال کراچی میں پی سی آر ٹیسٹ کروانے کا وعدہ کیاسیکرٹری صحت بلوچستان نے کہاکہ پورے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔کانگو وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے مثر اقدمات اٹھائے گئے ہیں۔محکمہ صحت کانگو وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے مکمل طور پر متحرک ہے۔ بلوچستان سے کانگو وائرس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔