محسن داوڑ کو چمن دھرنے جانے سے سیکورٹی فورسز نے روک کر واپس اسلام آباد روانہ کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیرمین محترم محسن داوڑ کو ریاستی اداروں نے اپنی تحویل میں لے کر کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ کر دیا ہے۔ محترم محسن داوڑ آج چمن دھرنہ میں اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ تشریف لائے تھے ، کل رات سے مرکزی سیکریٹری جنرل مزمل شاہ کے گھر کا محاصرہ کیا گیا تھا اور این ڈی ایم کی قیادت کو چمن دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے