علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعراور فلسفی کے طور پر ہوتا ہے،شیخ محمود الحسن مندوخیل
سبی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی نگران وزیر بلدیات شیخ محمود الحسن مندوخیل نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعر،مصنف،ماہر قانون،فلسفی کے طور پر ہوتا ہے۔اقبال اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے اورانہوں نے دونوں ہی زبانوں میں بہترین شاعری کی ہے علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعراور فلسفی کے طور پر ہوتا ہے۔ علامہ اقبال اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں بہترین شاعری کرتے تھے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے سوئے ہوئے ذہنوں کو جگایااورخودی کا فلسفہ پیش کیا اردو اور فارسی کے عظیم شاعر علامہ اقبال نیسارے جہاں سے اچھااور لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری جیسے شہرہ آفاق ترانے لکھے جب کہ شکوہ اور جواب شکوہ جیسی نظموں نے خوب داد سمیٹی۔علامہ اقبال کی اردو اور فارسی زبانوں میں تصانیف کے مجموعات میں بال جبریل، بانگ درا، اسرار خودی، ضرب کلیم، جاوید نامہ، رموز بے خودی، پیام مشرق، زبور عجم، اور ارمغان حجاز شامل ہیں آج کے دن کو یوم اردو کے طور پر منایا جارہا ہے اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعر،مصنف،ماہر قانون،فلسفی کے طور پر ہوتا ہے۔اقبال اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے اورانہوں نے دونوں ہی زبانوں میں بہترین شاعری کی ہے پاکسان کی آذادی سے علامہ اقبال نے قائد اعظم محمد علی جناح کو مملکت پاکستان کی آذادی کا خواب دکھایا علامہ اقبال کی شاعری میں ہمارے نوجوانوں کے لیے اہم پیغامات ہں جن پر عمل کرکے ہم ایک مظبوط قوم اور ملک کی ترقی وفلاح میں بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں۔