سیکرٹری پی ٹی اے کی ٹریکرز نصب نہ کرنے اور نصب شدہ ٹریکرز کو غیر فعال کرنے پر کارروائی سات بس کمپنی سیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان یاسر خان کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان علی احمد کاکڑ کی نگرانی میں اور پی ٹی اے،آر ٹی اے کوئٹہ کے عملے پر مشتمل ٹیم نے اسپیشل مجسٹریٹس،ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریکرز نصب نہ کرنے اور نصب شدہ ٹریکرز کو غیر فعال کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے سات بس کمپنیوں کو سیل کردیا گیا۔اس موقع پر سپریٹنڈیٹ آر ٹی اے کوئٹہ حمید اللہ محمد حسنی اور سپریٹنڈیٹ پی ٹی اے بلوچستان محمد نعیم خان،اسپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید اور احسام الدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر احکام کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر تمام لانگ روٹ کی بسوں میں ٹریکرز نصب کئے جائیں گے اور جن بسوں میں ٹریکرز نصب ہے اور وہ غیر فعال پایا گیا تو اس کمپنی اور بس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کراچی روٹ کے ساتھ ساتھ تمام بین الصوبائی لانگ روٹس پر بسوں میں ٹریکرز نصب کئے جائیں گے جو کمپنی ٹریکر نصب نہیں کرے گی اس کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بس کو چلانا کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ لانگ روٹ بسوں پر ٹریکرز نصب کرنے کامقصد قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی حفاظت ہے۔کیو نکہ غیر ضروری تیز رفتاری سے مسافروں کی جانوں کا خطرات لاحق ہوسکتی ہے لہٰذا تمام ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنی بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب ضرور کریں تاکہ حادثات کی روک تھام اور مسافروں کا تحفظ ممکن ہوسکے۔