تین برسوں میں فرح گوگی کے اثاثوں میں 4 ہزار 520 ملین روپے کا اضافہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) تین سالوں کے دوران فرح گوگی کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔فرح گوگی کے ظاہری اور غیر ظاہری اثاثوں میں 2017ء سے 2020ء تک 4 ہزار 520 ملین روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔اس طرح صرف تین برسوں میں ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد جبکہ غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ فرح خان عرف گوگی چیئر مین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے لیے کام کرتی تھی،وہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی فرنٹ پرسن ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سب چیزوں میں ملوث تھیں،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہ کرسہولت کاروں کے ذریعے کرپشن کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے