بلوچستان عوامی پارٹی نے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہے بی اے پی نے ٹکٹ کے درخواستیں ملک بھر میں طلب کی ہے درخواستیں بینک ڈرافٹس کے ساتھ 5دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے جلد پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی اے پی آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت نے ریکورڈک جیسا تاریخی معاہد ہ کیا ہے آئندہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔