بلوچستان عوامی پارٹی نے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے عام انتخابات کیلیے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
ترجمان بی اے پی سینیٹر کہدہ بابر کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی آیندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے جلد پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا جائے گا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ بی اے پی کی حکومت نے ریکوڈک جیسا تاریخی معاہدہ کیا ہے، عام انتخابات میں بی اے پی بڑی پارلیمانی جماعت کے طور پر اُبھرے گی۔
واضح رہے کہ 2 نومبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے پر اتفاق ہوگیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔