نو منتخب صدر خالد مگسی بلوچستان عوامی پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ان کی قیادت میں پارٹی صوبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، ثمینہ ممتاز

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے۔ کثرت رائے سے خالد مگسی کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب صدرخالد مگسی کو کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک تہنیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خالد مگس کا بطو ر پارٹی صدر انتخاب پارٹی و صوبہ کے وسیع تر مفادات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی نئی قیادت سے پارٹی بلوچستان کی ترقی میں اہم اور کلیدی کردار ادا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے بلوچستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں سیاسی صورتحال ابتری کی جانب جارہی تھی لیکن بی اے پی قیادت اور ساتھیوں نے جس احسن طریقے سے اس بحران کو سنبھالاوہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کثرت رائے سے قیادت کی تبدیلی کے عمل کو مکمل کرنااحسن اقدام ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب پارٹی صدر بلوچستان عوامی پارٹی کا فخر اور سرمایہ ہیں اور ان کی قیادت میں پارٹی صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں میں اپنا بہترین اور کلیدی کردار ادا کرے گی اور اس کے لئے تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو خالد مگسی کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ خالد مگسی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید فعال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ عوام کو صحت تعلیم اور دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کو ترقی کی دوڑ میں دیگر صوبوں کے برابر لانابلوچستان عوامی پارٹی کی اولین ترجیح ہے اوربہت جلد بلوچستان ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں دوسرے صوبوں کے برابر آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد اورعوامی حمایت و طاقت سے مخالفین کو ناک آؤٹ کرے گی اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے