عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں وصول کرنے والے سوئی گیس کمپنی کے حکام کا رویہ شہریوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئرنائب امیر مولانا خورشیداحمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی حافظ سراج الدین ظفر اللہ کاکڑ حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی صالح محمد میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی ملک نصیر احمد کاکڑ عبداللہ خان ناصر مولانا محمد عارف شمشیر اوردیگر نے کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث ہرسال کی سردیوں میں کوئٹہ کے عوام گیس حکام سیزندگی کی بھیک مانگنے پر مجبور کیاجارہا ہے اس بار ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا باقی اضلاع تو دور کی بات صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام عوام الناس کو گیس پریشر کی کمی کے خاتمے میں ناکام رہے ہیں اور تیز رفتار میٹرز کی تنصیب،گیس لیکیج سے ہونے والے درجنوں اموات کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین سے کمرشل صارفین کی طرح لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کی غفلت سے کئی مہینوں کے بلز یکمشت صارفین سے وصول کرنے کے لیے لاکھوں روپے کے بلز کوئٹہ کے شہریوں کو بھجوائے جاتے ہیں کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں وصول کرنے والے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا رویہ شہریوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے یونٹوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شالدرہ وملحقہ علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے علاقہ مکینوں کی زندگی کی اجیرن کردی ہی چوبیس گھنٹوں میں صرف زیادہ تر گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جس سے عوام سخت احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں بجلی اور واپڈا حکام عاملہ علاقے کے ساتھ سر اسر ناانصافی کررہے ہیں علاقے کے عوام پانی کی بوندبوند کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہے کہ حاجی غیبی روڈ شالدرہ اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈینگ کو ختم کیا جائے بصورت دیگر تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل تیار کرکے بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے