شاعر مشرق ایک سچے مسلمان تھے اور اپنی شاعری سے اسلام کے صحیح تشخیص اور پیغام کو دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا، میر زبیر خان جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیرداخلہ کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی نے کہا ہے کہ قوم کو ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان کی شاعری فلسفہ سیاسی تدبر روشن خیالی اور معاشرتی جدوجہد کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہئے قوم کو اپنے ہیرو پر فخر ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنے حقوق کے لئے لیے جہد مسلسل سے متعلق ایک نئی سمت فراہم کی اور ان کو جبر استحصال اور غلامی کے خلاف جگایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش سے متعلق ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی و معاشرتی حقوق کے لیے بیدار کیا اور اپنے ولولہ انگیز اور ترغیبی شاعری سے ان کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی انھوں نے کہا کہ شاعر مشرق ایک سچے مسلمان تھے اور اپنی شاعری سے اسلام کے صحیح تشخیص اور پیغام کو دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا۔نگران صوبائی وزیرداخلہ کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے 1930 میں الگ وطن کا تصور پیش کیا ان کی شاعری سے مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق ہم آہنگی اور ہمدردی کا درس ملتا ہے علامہ محمد اقبال کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا ہوگا تاکہ قوم کو ترقی و خوشحالی کیلئے نئی بلندیوں پر لے جا سکے اس کے ساتھ ہی ہمیں علامہ محمد اقبال کی شاعری فلسفہ اور سیاسی جدوجہد سے نسل نوع کو بھی آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں آگے بڑھ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے