بیوٹمز میں طلباو طالبات کی ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نوجوانوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لئے پلڈاٹ اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں طلبہ میں ووٹ کی تعلیم اور آگاہی بیدار کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے ووٹر آگاہی مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر عبدالرحمان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ نذیر احمد، پلڈاٹ کے فہیم احمد اور الیکشن کمیشن کے عملے سمیت بیوٹمز کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ پروائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی عبدالرحمان نے ابتدائی کلمات میں الیکشن کمیشن کے انتخابی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اگاہی ورکشاپ سے نوجوانوں بالخصوص خواتین طلبہ میں ووٹ کی افادیت اجاگر ہوگی اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سید نزیر احمد نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سید نذیر احمد نے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا اور انتخابی امور،نوجوانوں کی انتخابی عمل میں شمولیت پر زور دیا۔ ورکشاپ میں آئندہ عام انتخابات میں ووٹرز بالخصوص خواتین کے ٹرن آوٹ میں اضافہ کے لِئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ طلباء و طالبات کو الیکشن کے حوالے سے سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد کیا گیاجس میں طلباء و طالبات نے پینل کے ممبران سے سوالات کیے جس کے جوابات پینل کے ممبران نے بھر پور انداز میں دیے۔ پینل کے ممبران نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ سیشن کے شرکا سے الیکشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم سی او غوث بخش اور یو این ڈی پی کے نمائندہ آمنہ نے بھی خطاب کیا اور انتخابی عمل میں نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پہ روشنی ڈالی۔ سیشن کے آخر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سید نذیر احمد اور ان کے عملے نے پولنگ اسٹیشن پر ایک فرضی پولنگ کے مشق کا بھی اہتمام کیا تاکہ طلباء کو ووٹنگ کے عمل سے واقف کرایا جا سکے۔ طلباء نے سیشن اور موک پول ایکسرسائز Mock Poll Exercise میں مختلف سوالات کر کے تمام طلبا و طلبات نے پولنگ کے طریقہ کار کو سمجھنے میں دلچسپی لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے