بلوچ عوام کو سیاسی بنیادوں پر منظم ہونا پڑے گا،چیلنجز کا سامنا متحد اورمنظم پارٹی ہی کرسکتا ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ

جیونی(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جیونی میں نیشنل پارٹی کے رہنما سابقہ تحصیل ناظم اکرم رمضان کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب سے کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی یوسف عزیز مگسی،میر غوث بخش بزنجو،شہید فدا احمدبلوچ،شہید مولا بخش بلوچ،شہید ایوب بلیدی کی جدوجہد کا تسلسل ہے،بلوچ عوام کو سیاسی بنیادوں پر منظم ہونا پڑے گا،چیلنجز کا سامنا متحد اور منظم پارٹی ہی کرسکتا ہے،مشرف کے دورِ آمریت میں ایک جنگ مسلط کیا گیا،اقتدار میں آنے کے بعد جنگ کو روکنے،لاپتہ افراد کی بازیاب کیلئے اقدامات کا آغاز کیا گیا تھا،اور مذاکرات میں ہم کامیابی کے قریب پہنچ گئے تھے،دوبارہ اقتدار میں آکر مذاکرات کا آغاز کریں گے،نیشنل پارٹی نے ضلع گوادر میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اجتماعی اسکیمات پر ترجیح دے کر سوڈ ڈیم کی تکمیل،سوڈ ڈیم سے گوادر شہر تک پائپ لائن منصوبہ،شادی کور ڈیم کی تکمیل،جیونی،پشکان پروٹیکشن وال کی تعمیر شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام نیشنل پارٹی کو موقع دیں،نیشنل پارٹی اجتماعیت پر یقین رکھتے ہوئے بلوچستان کی سیاسی و معاشی ترقی کیلئے منشور تیار کر رہی ہے،سرحدی تجارت یہاں کے عوام کی روزگار کا واحد ذریعہ ہے،روزگار پر قدغن لگا کر عوام کو معاشی بدحالی کی جانب دھکیلنا کہاں کی دانشمندی اور عقلمندی ہے،انہوں نے کہاکہ گوادر کے عوام سرحدی تجارت میں بھرپور حصہ لیکر اپنی معاشی استحکام کیلئے کوششوں کو جاری رکھیں۔نیشنل پارٹی مکران ڈویژن کے ریجنل سیکریٹری واجہ ابوالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی امید کی کرن ہے،مسلط شدہ ٹولہ اقتدار میں آکر لوٹ مار کا بازار گرم کرتے ہوئے اجتماعیت اورمعاشرہ کیلئے زہر بن جاتا ہے۔عوام نیشنل پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں نیشنل پارٹی کو موقع دیں۔اجتماع سے بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالغفورہوت،سنٹرل کمیٹی کے ممبر اشرف حسین،بابو گلاب،خواتین رہنما طاہرہ خورشید،جیونی کے آرگنائزر علی صالح بلوچ نے خطاب کیا,قبل ازیں جیونی پہنچنے پر اکرم رمضان کی قیادت میں قائدین کا گرمجوشی سے شاندار استقبال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے