اوتھل، گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی منشیات کے خلاف کارروائی،20 کلو چرس اور 05 کلو افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے خفیہ اطلاع پر مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک ٹویوٹا کرولا کار رجسٹریشن نمبر 190-ATU کو مشکوک سمجھ کر روکا۔ دریافت پر گاڑی میں سوار دو افراد نے اپنے نام محمد ولد عبد الرحمن سکنہ پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن کراچی اور عبدالولید ولد وحید رشید سکنہ اورنگی ٹاون کراچی بتائے گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے اندرکمال مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام چرس اور 05 کلو گرام افیون برآمد کرلی۔ملزمان منشیات حب و کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ملزمان کے مقدمہ نمبر 108/2023 بجرم E3(1)9 و E5(1)9 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ اوتھل پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے