افغان مہاجرین کیلئے وفاقی حکومت کی پالیسی پاک افغان تعلقات کشیدگی کاباعث بن گیا ہے، لیاقت بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ افغان مہاجرین کیلئے وفاقی حکومت کی پالیسی پاک افغان تعلقات کشیدگی کاباعث بن گیا ہے۔نگران حکومت کاافغان مہاجرین کے متعلق تنہافیصلہ ملک کیلئے مشکلات پیداکررہاہے حکومت فوری طورتمام قومی قیادت کااجلاس بلائے اورپاک افغان تعلقات،افغان مہاجرین کی پالیسی پراتفاق رائے پیداکیاجائے۔حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین موضوع افغان حکومت کواعتماد میں نہ لیااسی وجہ سے ریاستی اورقانونی حق بھی متنازعہ ہوگیاہے۔افغانستان،ایران سمیت ہمسائیہ ممالک سے تعلقات دوستانہ رکھناوقت کی اہم ضرورت ہے۔سیکورٹی کے نام پرلاتعلق افراد کولاپتہ کرنے سے نفرتوں میں اضافہ ہواہے۔مسلم حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کاتماشہ نہ کریں بلکہ جنگ بندی،اسرائیلی دہشت گردی رکھوانے میں فوری کرداراداکریں۔اسرائیل ناجائزریاست،قاتل اوردہشت گردہے۔برطانیہ امریکہ اسرائیل کی سرپرستی کرنے کی وجہ سے اسرائیل جنگ بندی کے بجائے نسل کشی ودہشت گردی کررہاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دوروزہ دورہ کوئٹہ کے دوران جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر راشدنسیم،امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،نائب امراء مولانا عبدالکبیرشاکر، بشیراحمدماندائی،ڈاکٹرعطاء الرحمان، حافظ محمد اسماعیل مینگل،میر محمد عاصم سنجرانی، پروفیسرمحمد ایوب منصور، ڈپٹی جنرل سیکرٹریزانجینئر عبدالمجید بادینی،مرتضیٰ خان کاکڑ،حافظ مطیع الرحمان مینگل،سید نورالحق ایڈوکیٹ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ودیگرشریک تھے۔اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم، آئندہ الیکشن،خطے اوربلوچستان کی صورتحال،چمن دھرنا، گوادروسی پیک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے مزیدکہاکہ 8فروری الیکشن کابروقت منصفانہ غیرجانبدارانہ ہونے سے جمہوریت کی راہ ہمواراورمسائل حل ہوگی۔متنازعہ جانبدارانہ غیرمتنازعہ الیکشن سے مزیدمسائل پیداہوں گے۔جماعت اسلامی تمام قومی صوبائی،حلقہ جات کے انتخابات میں بھرپورحصہ لیگی۔معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کرنے سے معاشی حالات خراب،مہنگائی عروج پرہے بجلی گیس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کومتعین کرنابھی آئی ایم ایف کے حوالے ہوگئی ہیں۔عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتیں کم مگرپاکستان میں عوام کوریلف نہ ملناقابل مذمت ہے۔ٹیکسزکی بھرمار،بدعنوانی،بے روزگاری،مہنگائی عروج پرمگرحکومت غافل ہے۔مسائل کواجاگراورحل سمیت قوم کودیانتدارقیادت دینے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اجلاس سے راشد نسیم،مولانا عبدالحق ہاشمی،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے