اسرائیلی وزیراعظم کا بھتیجا کیپٹن یائر حماس کے حملے میں ہلاک

تل ابيب(ڈیلی گرین گوادر) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بھتیجے اور ماہر اسناپر کیپٹن یائر حماس کے حملے میں مبیبنہ طور پر ہلاک ہوگئے۔ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں عزالدین القسام بریگیڈز کے ایک حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک کیپٹن بھی مارا گیا۔ جو فوج کے خطرناک اسنائپر کے یونٹ کا سربراہ بھی تھا۔

ہلاک ہونے والے کیپٹن کی شناخت 20 سالہ یائر ایدو نیتن یاہو کے نام سے ہوئی جو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا بھتیجا تھا۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے یائر ایدو نیتن یاہو کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم ٹائمز آف اسرائیل میں ان کی ایک تصویر شائع ہوئی تھی جس مں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کے بھتیجے کیپٹن یائر ایدو بھی حماس کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔

حماس کے رواں برس 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن میں 1400 اسرائیلی مارے گئے تھے جن میں 324 فوجی بھی شامل ہیں جب کہ 5 ہزار 132 اسرائیلی زخمی ہوئے اور 200 سے زائد کو یرغمال بناکر غزہ لے آیا گیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی جن میں 3 ہزار 900 بچے، 2 ہزار 509 خواتین اور 397 بزرگ شہری شامل ہیں جب کہ 32 ہزار زخمی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے