کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی کا اجراء ایک بہت بڑا اقدام ہے، نگراں صوبائی وزیر شیخ محمود الحسن مندوخیل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ شیخ محمود الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی کا اجراء ایک بہت بڑا اقدام ہے جسے یورپی یونین، بریس ٹیکنیکل اسسٹنس، ڈی اے آئی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی تکنیکی معاونت سے متعارف کروایا گیا۔ اس پالیسی کے نفاذ سے صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریس ٹیکنیکل اسسٹنس ڈی اے آئی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے دو روزہ سی ایل ایل جی پالیسی نفاذ کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کے موقع پر کیا۔ تربیتی ورکشاپ میں ایگریکلچرل ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، لائف سٹاک، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ایجوکیشن سمیت سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے ممبران نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ تربیتی پروگرامز کے انعقاد سے سی ایل ایل جی پالیسی کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ یہ پالیسی مستقبل میں صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ نور احمد پرکانی نے کہا کہ سی ایل ایل جی پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ ایک اہم قدم ہے۔ اس پروگرام کا مقصد کمیونیٹیز کو اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے با اختیار بنانا ہے۔ ماضی میں کمیونیٹیز پر توجہ نہیں دی گئی جس سے مسائل نے جنم لیا۔ سی ایل ایل جی پالیسی کا اجراء یورپی یونین بریس ٹیکنیکل اسسٹنس کی بہت بڑی کامیابی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں عاطف مسعود ٹیم لیڈر ڈی اے آئی نے سی ایل ایل جی پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں شرکاء کو پالیسی فریم ورک، فنانشل پروسیجر، کمیونٹی ایسٹیٹویشن ڈویلپمنٹ پلان، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اسٹریٹجی پلان کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سی ایل ایل جی پالیسی ایپملیمینٹیشن کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کا یہ پہلا دور ہے جبکہ دوسرے دور میں صوبے کے دیگر اضلاع میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے