کانگو سے متاثرہ مزید 3 افراد کوئٹہ سے کراچی منتقل، تعداد 12 ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کانگو وائرس سے متاثرہ مزید 3 افراد کو کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا گیا جس کے بعد منتقل کیے جانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی۔ترجمان وائے ڈی اے ڈاکٹر عارف کے مطابق کراچی منتقل ہونے والوں میں 2 ڈاکٹر اور ایک اسٹاف نرس شامل ہیں جب کہ 4 مریضوں کا علاج کوئٹہ میں جاری ہے۔ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ چاروں مریضوں کے پلیٹلیٹس میں کمی ہے، البتہ آج مزید لوگوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔گزشتہ روز کوئٹہ میں کانگو وائرس سے مریضوں کو شفا دینے والے ایک ڈاکٹر سیمت تین مریض انتقال کر گئے تھے جب کہ سول اسپتال کے چار وارڈ کو بھی سیل کردیا تھا۔دوسری جانب کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نگراں وزیراعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے