نگران وزیر داخلہ بلوچستان کی آئی جی پولیس عبداخالق شیخ سے ملاقات،امن او امان اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے آئی جی پولیس عبداخالق شیخ سے ملاقات کی ملاقات میں دارالحکومت میں امن او امان اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے. نگران وزیر داخلہ نے آئی جی بلوچستان عبدالخق شیخ کو عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے جاے۔نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش قانونی مشکلات کے ازالے اور ان کوبروقت سہولیات کی فراہمی کے ذریعے پولیس پر عوام کے اعتماد کی فضا کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ نگران وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کیلئے پولیس کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں قابلِ تعریف ہے جبکہ صوبے میں تعینات عملہ پہلے سے زیادہ محنت خلوص نیت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو ممکن بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے