نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما میں غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کا اہم کردار ہے، پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما میں غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کا اہم کردار ہے،نوجوان تدریس کے ساتھ ساتھ جسمانی نشو نماء کا خیال رکھتے ہوئے ورزش سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں، وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام صوبے اور ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے آکر اپنی صلاحیتوں کا لوحہ منوانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت شروع ہونے والی میل و فی میل اسکواش لیگ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کو منفی سرگرمیاں ترک کر کے مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے بیوٹمز صوبے میں عالمی معیار کے مطابق کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جہاں نیشنل گیمز سمیت ملکی سطح کے کئی اہم کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم اور دماغ ہی صحت مند معاشرے اور صحت مند قوم کا ضامن بن سکتے ہیں لہذا نوجوان نصابی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز رکھیں۔دریں اثناء ایویٹ کے پہلے روز میل مقابلوں میں سبی،لورالائی اور کوئٹہ جبکہ فی میل مقابلوں میں سبی،اوتھل اور کوئٹہ کے کھلاڑیوں اپنے اپنے میچز جیتے۔سکواش لیگ کے مقابلوں کا سلسلہ 10نومبر جاری رہے گا۔