میر علی مردان خان ڈومکی سے قبائلی رہنماء ڈاکٹر حیات اللہ غلزئی کی ملاقات، قوم کو درپیش مسائل مشکلات سے آگاہ کیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے منگل کو یہاں غلزئی قبیلے کی سرکردہ شخصیت و قبائلی رہنماء ڈاکٹر حیات اللہ خان غلزئی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے قبیلے کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ان کے مجموعی قبیلے سے متعلق افغان مہاجر ہونے کا بے بنیاد تاثر دیا جاررہا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں جدی پشتی آباؤ و اجداد سے بسنے والے غلزئی قبیلے میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ اسی بے بنیاد تاثر کی وجہ سے قومی شناختی کارڈ کے مسائل بھی درپیش آ رہے ہیں اس ضمن میں غلزئی قبیلے کے چیدہ معتبرین کا ایک نمائندہ وفد بھی نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی ردان خان ڈومکی سے ملنے کا خواہاں ہے تاکہ ملاقات میں قوم کو درپیش مسائل مشکلات اور خدشات حقائق سے آگاہ کیا جاسکے، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈاکٹر حیات اللہ خان غلزئی کو یقین دلایا کہ بلوچستان میں بسنے والے تمام قبائل قابل احترام ہیں اور کسی کے ساتھ بھی کوئی انصافی نہیں ہوگی تمام امور قانون و آئین کے مطابق میرٹ پر دیکھے جائیں گے۔