میاں محمد نوازشریف کا دورہ کوئٹہ بلو چستان کی سیا سی حالات کو یکسر طور پرتبد یل کر کے دکھ دے گا، شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کا دورہ کوئٹہ بلو چستان کی سیا سی حالات کو یکسر طور پرتبد یل کر کے دکھ دے گا،مسلم لیگ (ن) میں بڑی تعداد میں الیکٹیبلزکی شمولیت سے پارٹی کا صوبے بھر میں وجود قائم ہوا ہے اورمزید لوگ بھی پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں آنے والا دور وفا ق اور صوبے میں مسلم لیگ (ن) کا ہے ہماری حکومت بنی تو بلو چستان کے لوگوں کے بنیا دی مسائل حل ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں نصیر خان اچکزئی، عبدالواہاب اٹل اور زرک مندوخیل پر مشتمل وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن میاں محمد نواز شریف کے پرجوش اور بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں جلد ہی میاں محمد نواز شریف کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور 16سے 18الیکٹیبلزمسلم لیگ (ن) میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں مسلم لیگ (ن) دن بدن فعال اور مضبوط ہو رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پارٹی کے تول و عرض پر ایک ہی جماعت مسلم لیگ (ن) کا پرچم نظر آئے گا اور اسی جھنڈے تلے وفاق اور صوبے میں حکومتیں بنائیں گے جو بلو چستان کے لوگوں کے بنیادوں مسائل کو حل کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے