سردار سربلند جوگیزئی کی حاجی ملک شاہ گورگیج اورعبیداللہ گورگیج سے ملاقات، پارٹی امور سمیت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی قیادت میں ایک وفدنے ”گورگیج ہاؤس کوئٹہ“ میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں رہنما حاجی ملک شاہ گورگیج اور میر عبیداللہ گورگیج سے ملاقات کی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،سابق جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،صوبائی ایگزیگٹو کے رکن سید داؤد آغا، سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند، سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، رکن صوبائی کونسل میر خالد خان جمالی اور خلیل تگرانی ودیگر موجود تھے ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال اور پارٹی امور سمیت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سیاسی و قبائلی رہنما اور مستونگ گرینڈ الائنس کے سربراہ حاجی انور شاہ نے بھی پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اور سیاسی و علاقائی صورتحال پر بات چیت کی ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے حاجی انور شاہوانی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی حاجی انور شاہوانی نے اپنے سیاسی و قبائلی رفقا سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔