بلوچستان کے قومی و سیاسی مسائل کے حل کیلئے قومی مفاہمتی پالیسی کی ضرورت ہے،جان محمد بلیدی

تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ھیرونک میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے قومی حقوق کا حصول اور وسائل پر حق اختیار بنیادی مقاصد ہیں بلوچستان کے قومی و سیاسی مسائل کے حل کیلئے قومی مفاہمتی پالیسی کی ضرورت ہے جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے عوام کا نیشنل پارٹی کی پالیسی اور قیادت پر اعتماد ہماری طاقت ہے منصفانہ و شفاف انتخابات ملکی مسائل کا حل ہے 2018 کے انتخابات نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا، ناکام معاشی و سیاسی پالیسی کے سبب ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے ملک کے معاشی حالات کی بہتری کے لئے میثاق معیشت کی ضرورت ہے۔ گزشتہ صوبائی حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت گزری ہے قومی وسائل کو اونے پونے داموں نیلام کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی 25 میں رکارڈ کرپشن کیا گیا گزشتہ دنوں کمشنر کا دورہ بلیدہ میں جو بریفنگ دی گئی ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں تھا تمام منصوبے کرپشن و اقربا پروری کی تابندہ مثال ہیں۔ اریگیشن کے تمام بندات کی تعمیر انتہائی ناقص رہی ہے گزشتہ بارش سے تمام بندات ٹوٹ گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی برسراقتدار آکر تمام منصوبوں کی از سر نو انکوائری کرئے گئی۔ انہوں کہاکہ نیشنل پارٹی کے مخالفین دھاندلی کے پیداوار ہیں عوام ان کو مسترد کرچکا ہے اب ان کے لئے عوام کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے۔ اجلاس سے نیشنل پارٹی کے سابق صدر محمد طاہر بلوچ، محمد جان رضا، شیر جان بلوچ، فداجان بلیدی، حبیب بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔ چنگز بلوچ، اکرام گچکی، یاسین پیربخش، میران بلوچ، بالاچ برکت بلوچ، پیرجان، سیٹھ نذیر، صمد ہاشم، میر حسن بلوچ، ماسٹر ندیم، ماسٹر محمدبخش، عبدی خان اور دیگر موجود تھے فدا احمد بلوچ نے نیشنل پارٹی کے لیڈر شپ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے