بلوچستان میں ماوں اور بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لئے اطالوی فلاحی تنظیم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ پارٹنر شپ کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں ماوں اور بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لئے اطالوی فلاحی تنظیم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ پارٹنر شپ کرلی۔اطالوی فلاحی تنظیم اے آئی سی ایس کے ڈرائریکٹر فرانسسکوزٹا نے ٹیم کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیالسبیلہ اور خضدار کے دورے کا مقصد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔ رواں سال اپریل میں بھی اطالوی حکومت کی جانب سے پاکستانی بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لئے پچاس کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔ بینظیر انکم سپورٹ نشرونما پروگرام کے تحت چھ ماہ سے دو سال کے بچوں کی غذائی کمی پوری کی گئی ینظیرانکم سپورٹ نشرونما پروگرام ورلڈ فورڈ پروگرام کے تعاون سے ملک بھر میں پانچ سو اکتیس سینٹرز چلا رہا ہے اطالوی فلاحی تنظیم (اے آئی سی ایس) کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں اطالوی حکومت کی طرف سے مالی امداد فراہم کرنا ہے۔یہ فلاحی تنظیم ترقیاتی منصوبوں اور انسانی امداد کے پروگراموں کی مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ اطالوی ایجنسی پاکستان میں ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ، معاشی مواقع میں اضافے اور قدرتی آفات سے متعلق خطرات آگاہی پر بھی کام کررہی ہے۔