ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کو لے جانے والی ایمبولینس کو کوسٹ گارڈ کا گھنٹوں روکے رکھنا غیر انسانی فعل ہے، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ ،جنرل سیکٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹ گارڈ کا رویہ بلوچستان کی عوام کے ساتھ انتہائی غیر مناسب ہے، ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ شہید حکومتی غفلت کے باعث شہید ہوئے حکومت کے ایئر ایمبولینس کے اعلان کے باوجود فراہم نہ کرنا حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ شہید کو بائی روڈ کراچی منتقل کیا جا رہا تھا اور حب کے مقام پر کوسٹ گارڈ کی جانب سے 3 1چ کی موت واقع ہوئی ہے۔ بلوچستان کی عوام کو گھنٹوں تک روکنا اور عوام کو زلیل خوار کرنا نا قابل برداشت ہے، سمنگلنگ کرنے والوں کو سرپرستی حاصل ہے باقی عوام کی تذلیل بند کی جائے ڈاکٹر شکر اللہ شہید کی شہادت پر دلی افسوس ہے، وفاق بلوچستان کو کالونی کے طرز پے چلانے کا رویہ ترک کرے۔