پیپلز پارٹی کو اقتدار میں ہمیشہ اس وقت آنے دیا گیا جب ملک سنگین بحرانوں میں مبتلا ہوکر مقتدرہ کو بے بس کردیتا ہے، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار میں ہمیشہ اس وقت آنے دیا گیا جب ملک سنگین بحرانوں میں مبتلا ہوکر مقتدرہ کو بے بس کردیتا ہے،کارکنوں پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔یہ بات انہوں نے پیر کو پی پی پی کے صوبائی نائب صدر اعجاز بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر ثناء اللہ جتک، اراکین صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی حاجی شریف خان خلجی، حاجی عبدالشکور کاکڑ اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، ملاقات میں سیاسی و تنظیمی امور، کوئٹہ کے بلدیاتی و جنرل الیکشن سمیت بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر روزی خان کاکڑ نے کہا کہ کارکنوں کی شب روز محنت سے پاکستان پیپلز پارٹی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہم آنے والے جنرل الیکشن میں اکثریتی نشستیں جیت کر حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کی نسبت اس وقت پارٹی تنظیمی طور پر مضبوط اور عوامی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ملک کے دیگر جماعتوں کے پاس ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا نہ کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی کوئی بیانیہ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار میں ہمیشہ اس وقت آنے دیا گیا جب ملک سنگین بحرانوں میں مبتلا ھوکر مقتدرہ کو بے بس کردیتا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی مدبرانہ قیادت نے تمام بحرانوں پر قابو پانے کے بعد ملک کو ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پر ڈالنے صلاحیت بار بار ثابت کرچکی ہے۔ موجودہ سنگین معاشی بحران سے ملک کو نکالنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ترقی وخوشحالی کا پروگرام اور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے