وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مو سم سرماء کی پہلی بارش موسم سرد ہوگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مو سم سر ماء کی پہلی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا،دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ زبیر جمالی نے صوبے میں بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ، خاران،ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا،کوئٹہ میں بارش کے بعد افق پر قوس قزح کے خوبصورت رنگ بکھر گئے دوسر ی جا نب کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ، جوائنٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نا لیوں کاپانی سڑکوں پر جمع ہو نے سے ٹریفک کی روانی شدید متا ثر ہو ئی جبکہ سنجاوی وگرنواح میں شدید ژالہ باری کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اورمختلف فصلوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔نگراں وزیر داخلہ بلو چستان زبیر جمالی نے صوبے میں بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور امدادی سرگرمیوں میں شرکت کر نے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ افسران اور اہلکارفیلڈ میں جا کر ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں،پولیس،پی ڈی ایم اے کے افسران اور جوان دوران بارش الرٹ رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج (منگل) کوصوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی اور مستونگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔