نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے حاجی صلاح الدین زہری کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

خضدار/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے نمائندہ خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں نگران وزیر اعلی کو ڈسٹرکٹ خضدار کے مسائل بالخصوص بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کو درپیش مسائل اور ڈسٹرکٹ کونسلز کو فنڈز عدم فراہمی اور دیگر مختلف ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیانگران وزیراعلی علی مردان ڈومکی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری کو یقین دہانی کی کہ نگران حکومت خضدار کے حل طلب مسائل اور بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ کونسلز کے مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے