نوازشریف اور آصف زداری کا ٹیلی فونک رابطہ، ریاست کو ملکر بچانے پر اتفاق
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں آصف علی زرداری نے وطن واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں نے ریاست کو بچانے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔
نوازشریف اور آصف علی زرداری نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اہم فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا، مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔