سردار اعجاز احمد خان جعفر سے ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی اور ڈائریکٹر پاپولیشن عبدالستار شاہوانی کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود آبادی سردار اعجاز احمد خان جعفر سے ان کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل بہبود ابادی غلام مصطفی اور ڈائریکٹر پاپولیشن عبدالستار شاہوانی نے ملاقات کی اس دوران انہوں نے صوبائی وزیر کو نئی خاندانی منصوبہ بندی پالیسی اور پوسٹ پارٹم فیملی منصوبہ بندی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ نئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جسے جلد ہی منظوری کے لیے اعلی حکام کو بھجوایا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ مانع حمل ادویات کی خریداری کے لیے جلد ہی ٹینڈر کیے جائیں گے اور اس ضمن میں پروکیورمنٹ کمیٹی کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا نگران صوبائی وزیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ادویات کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنائیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہبود آبادی کے حوالے سے نئی پالیسی کو جلد از جلد مکمل کر کے منظوری کے لیے بھیجا جائے انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محکمہ نے پاپولیشن افسران کے لیے تربیت کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ بہتر ہے تاہم اس میں جدید جدت لانے اور وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے