راحت ملک بلوچستان کے ان نامور سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں جو سیاسی عمل اور علم وادب کے زرخیز شخصیت تھے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و بابائے بلوچستان کے سیاسی ہمسفر اور لکھاری دانشور راحت ملک کی پہلی برسی کے موقع پر جاری بیان میں راحت ملک کی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے ساتھ گہری وابستگی و جہد مسلسل کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راحت ملک بلوچستان کے ان نامور سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں جو سیاسی عمل اور علم وادب کے زرخیز شخصیت تھے۔انہوں نے سیاسی جدوجہد کے ساتھ اپنے قلم کی طاقت سے بلوچستان کی بلند آواز بنے۔ان کی سیاسی بصیرت و دانش رہنمائی کا زریعہ بنا۔بیان میں کہا گیا کہ راحت ملک نے بابائے بلوچستان کی قیادت میں سیاسی تربیت حاصل کی۔اور وہ بابائے بلوچستان کے سیاسی ہمسفر و رفیق اور ساتھی تھے۔راحت ملک نے تمام تر کھٹن و مشکل حالات میں بھی پارٹی اور بلوچستان سے محبت کو قائم رکھا۔زندگی کے کسی بھی حصے میں ان کی عزم و ہمت روک نہیں سکی۔نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے لیے راحت ملک کی طویل سیاسی جدوجہد اور سیاسی دانش رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔نیشنل پارٹی راحت ملک کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریگی۔اور ساتھ ہی ان کی خدمات و جدوجہد کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے