حکومت بلوچستان کی جانب سے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ میں ہیلتھ کارڈ کا افتتاح

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیر صحت سابق رکن صوبائی اسمبلی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈپٹی کمیشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال ڈاکٹر سعید احمد میروانی کی کاوشوں سے صوبہ کے دیگر بڑے ہسپتالوں کی طرح مستونگ شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ کو ہیلتھ کارڈ سسٹم سے منسلک کیا آج باقاعدہ آفیشلی طور ہیلتھ کارڈ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی زونل منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس جلال خان صاحب اکاونٹس آفیسر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال شبیر احمد لکی ایچ ایف او (HFO) لائف انشورنس زین العابدین سارنگزئی اور دیگر نے افتتاح کیا اور کل سے باقاعدہ طور پر ہیلتھ کارڈ پروگرام کی انٹری سسٹم شروع ہوگا ہیلتھ کارڈ سے صرف ان ڈور مریض مستفید ہونگے جو مریض کسی مرض میں مبتلا ہو اور ہسپتال ہذا میں داخل ہو یا اس کی آپریشن وغیرہ اسی ہسپتال میں ہو ان کی تمام اخراجات مفت ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کی ہو سکیں گے ہیلتھ کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصا نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی وزیر صحت سابق رکن صوبائی اسمبلی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سیکرٹری صحت عبداللہ خان اور ڈپٹی کمیشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی کاوشوں سے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ میں بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام کا اجرا ممکن ہوا جو قابل تحسین ہے ہیلتھ کارڈ پروگرام سے غریب مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہونگے اس سے صوبہ بھر کے ہزاروں غریب مریض مستفید ہونگے اور ہیلتھ کارڈ سسٹم سے کسی بھی غریب مریض پر لاکھوں روپے کے اخراجات آئینگے وہ اسی ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت ہونگے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سسٹم سے صرف (IN Doors petient) ان ڈورز مریض جو ہسپتال ہذا میں کسی مرض میں مبتلا ہے یا ان کی آپریشن ہو وہ مریض مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کا یہ ایک اچھا اقدام ہیں جس سے صوبہ غریب مریض استفادہ حاصل کرینگے جو خوش آئند عمل ہیں انہوں نے کہا کہ شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کی اجرا سے مستونگ سمیت دیگر قریبی اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے