کوئٹہ، کانگو وائرس کے کیس میں اضافہ، مزید 3 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ ایک مریض دوران علاج دم توڑ گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کانگو وائرس کے کیس میں اضافہ جاری، مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ ایک مریض دوران علاج دم توڑ گیا۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق اتوار کو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک بچی، 37سالہ شخص اور چمن سے تعلق رکھنے والے 23سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں فاطمہ جنا ح چیسٹ ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں دوران علاج 37سالہ شخص دم توڑ گیا۔ حکام کے مطابق رواں سال کانگو وائرس کے رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد 57 جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے۔