ہرنائی، ٹریک پر دھماکہ 3 افراد زخمی، ریلوے ٹریک اور ٹرین کی بوگی کو نقصان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع ہرنائی کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ تین افراد معمولی زخمی، ریلوے ٹریک اور ٹرین کی بوگی کو نقصان پہنچا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق کے اتوار کو ہرنائی کے علاقے بابر کچھ میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے ٹریک پر دھماکہ کیا گیا جس کی زد میں سبی جانے والی ہرنائی ایکسپریس ٹرین کے آنے سے تین افراد معمولی زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے ٹرین کی ایک بوگی اور ٹریک کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق ٹریک کی مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو سبی روانہ کردیاگیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے