کوئٹہ، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن، 620افرادگرفتار، ملک بدرکرنے کے لئے چمن روانہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے620 افراد گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62، صدر ڈویژن سے 323اور سریاب ڈویژن سے 119تارکین وطن گرفتار کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن روانہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد چمن سے 477خاندانوں کے 5246افراد کوافغانستان بھیج دیاگیا، واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں۔بلوچستان کے حکومتی ذرائع کے مطابق اب تک صوبے کے مختلف علاقوں سے 45 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو باعزت ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد چمن باڈر روزانہ کی بنیاد پر رات 12 بجے تک غیرملکیوں کو ملک بدری جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے