کوئٹہ،گانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹر شکراللہ چل بسے
کوئٹہ م(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں گانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹر چل بسے، متاثرہ ڈاکٹر کو کل کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔ڈاکٹر شکر اللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثرہ ہو گئے تھے ۔پانچ ڈاکٹرسمیت عملے کے آٹھ افراد وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ جنھیں تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا تھا ۔مرض کے پیلاؤ سے بچنے کیلئےکوئٹہ میں سول ہسپتال ، شیخ زید ، فاطمہ جناح ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کر دئیے گئے ہیں ۔