پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں کا کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں اوردیگر مریضوں کیلئے آر بی سی سینٹرجاکر خون عطیہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں نے کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں اوردیگر مریضوں کیلئے آر بی سی سینٹرجاکر خون عطیہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم کاکڑ نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، جنرل سیکرٹری سالار کاکڑ کی ہدایت پر اتوار کوپی ٹی آئی کے رہنماوں صوبائی نائب صدر میر علی آغا،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عزیز کاکڑ،سینئر نائب صدر کوئٹہ حنان بازئی،سینئر نائب صدنذر زرداری،جی ایس کوئٹہ عنایت کاکڑ،سینئر نائب صدر نور خان،اقلیتی ونگ کے صدر مشرف نوشید، کواردی بنبیٹڑ ٹو ونگز عتیق خان،مطیع اللہ کاکڑٹ، شمشیر خان اوردرجنوں کارکنوں نے آر بی سی سینٹری اسپنی روڈ جاکر کانگووائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں اوردیگر مریضوں کیلئے 100 بوتل خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عالم کاکڑ نے کہاکہ پارٹی کے قائدین کی ہدایت پرپارٹی کارکن بی آرسی سینٹر خون عطیہ کرنے آئے ہیں قرآن پاک میں بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے کہ اگر کسی شخص نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے خون کے مزیدعطیہ دینے کیلئے تیار ہیں جب تک خون کی ضرورت ہوگی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن روزانہ کی بنیادپر100بوتل خون عطیہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے