موسمی پرندے اپنے گھونسلوں کی وفاداری کے بجائے پھر سے گھونسلے بدلنے لگ گئے ہیں، سردار کمال خان بنگلزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام ریلوے کالونی بروری روڈ میں شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی پرندے اپنے گھونسلوں کی وفاداری کے بجائے پھر سے گھونسلے بدلنے لگ گئے ہیں اور اپنے ذاتی و گروہی مفادات کی تکمیل کیلئے پھر سے عوام پر مسلط ہونا چاہتے ہیں۔لیکن اس مرتبہ عوام ان کی دکھاؤے و بہکاوے میں نہیں آئے گی۔بابو بنگلزئی سمیت دیگر دوستوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں نیشنل پارٹی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوگی اور صوبے میں حکومت اور وزیراعلی نیشنل پارٹی کا ہوگا۔صوبے کے باشعور عوام صرف ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلی دیکھنا چاہتے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی سیاسی جماعت ہے جو اکابرین کی جدوجہد کی تسلسل ہے۔نیشنل پارٹی میں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے۔اور نیشنل پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھی بھی دیگر کارکنوں کی طرع اہمیت رکھتے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل موسمی پرندوں نے ایک وفاقی سیاسی جماعت کے ساتھ شمولیت کی اور اب وہ سیاسی موسم کی نزاکت سے پریشان ہوگئے ہیں۔سیاسی مسافر کسی کا نہیں ہوتا نہ سیاسی جماعت کا اور نہ ہی عوام کا۔نیشنل پارٹی کے قاہدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا مختصر دور حکومت تاریخ کی نمایاں ترین اور بہترین حکومت تھی۔جنھوں نے کھٹن حالات کو اپنی سیاسی بصیرت سے حل کیا اور تعمیر و ترقی کی نئی منزل شروع کی۔بلوچستان کو پھر سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ضرورت ہے۔تاکہ بلوچستان حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کو حاصل کرسکے۔شمولیتی تقریب سے پارٹی رہنما و ریلوے محنت کش یونین کے چیرمین محمد افضل بنگلزئی تحصیل سریاب کے جنرل سیکرٹری عارف کرد میر نصیب بنگلزئی اور بابو بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبر ورکنگ کمیٹی انیل غوری ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری سعید سمالانی حاجی بابل بنگلزئی میر عمران بنگلزئی ملک مصطفی بنگلزئی سمیت دیگر موجود تھے۔جبکہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں میں عبدالصمد مرتضیٰ کبیر خلیل احمد اسماعیل مدثر محمد علی فیصل احمد محمد رمضان اسامہ محمد احمد وقار اشفاق احمد سعد ولی جاوید وسیم سلیم وقاص محمد حسین سلمان شہروز اویس عباس نعمان منیب ثناء اللہ ریاض فراز قدرت اللہ سعد باسط نوید احمد اسد نصیر احمد حیات تاج محمد ناصر جان نبی بخش سعید اکبر صمد قلندری محمد ماروف غلام علی اور پرویز سمیت دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے