لکی مروت میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

لکی مروت (ڈیلی گرین گوادر) لکی مروت کے علاقے کوٹکہ نور خان ورگاڑی میں بارودی مواد سے دھماکہ کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق، والد اور والدہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لکی مروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق، والد اور والدہ زخمی میں ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ افراد کھیت میں کام کر رہے تھے ،زیرزمین بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا۔ جس سے ایک ہی خاندان کے دو بیٹے شہید ہوگئے ہیں اور ماں کی باپ کی حالت تشوشناک ہے۔ تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے