عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا گیا،نوابزادہ خالد مگسی نئے صدر منتخب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی صدارت سے ہٹادیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔نوابزادہ خالد مگسی بلوچستان عوامی پارٹی کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

پارٹی صدارت کے لیے نوابزادہ خالد مگسی اور عبدالکریم آغا نے کاغذات جمع کرائے۔عبدالکریم آغا کی جانب سے کاغذات واپس لینے پر نوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے