کیسکوکی نادہندگا ن کے خلاف کارروائیاں، 438 نادہندگان کے کنکشنزمنقطع جبکہ شہرمیں 102 شنٹ و ٹیمپرڈ میٹرزاُتاردئیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں نادہندگان کے خلاف ہفتہ کے روز کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران کوئٹہ شہر میں جناح ٹاون، لیاقت بازار،مشرقی بائی پاس،سیٹیلائیٹ ٹاؤن،کوئٹہ ایونیو، سریاب روڈ،ہزار گنجی اور کچلاک کے علاقوں میں 102شنٹ و ٹیپمرڈ میٹرز اُتاردئیے گئے۔اس کے علاوہ دشت کے علاقہ میں 2نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اور 88 کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر اتار دیئے گئے۔کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 73 لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 21 لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔لورالائی سرکل کے مختلف ٹیموں نے کارروائی کے دوران بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے 49 کنکشنز منقطع کر نے کے علاوہ زیارت سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرز اتاردیئے۔ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 32 لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3 لاکھ40 ہزارروپے وصول کر لیئے گئے۔خضدار سرکل کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے79 کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردیئے گئے اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 24 لاکھ روپے کی ریکوری اور ڈٹیکشن کی مدمیں 3 لاکھ 10ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔پشین سرکل نے کارروائی میں 83نادہندہ صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 40لاکھ روپے ریکوری کے علاوہ3 لاکھ50 ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں وصول کرلئے گئے۔سبی سرکل کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے نادہندگان کے59 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 32لاکھ روپے کی ریکوری اور ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ 80 ہزارروپے وصول کر لیئے گئے۔اسی طرح مکران سرکل میں کارروائی کے دوران38 نادہندگان کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 21 لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 85ہزار روپے بھی وصول کر لیئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں اور تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے