کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ اور صوبائی حکومت کے تعاون سے کوئٹہ شہر میں5 نومبر کو سستا بازار لگایا جا ئے گا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کسٹمز کے ایک اعلامیہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ اور صوبائی حکومت کے تعاون سے کوئٹہ شہر میں بروز اتوار 5 نومبر کو سپنی روڈ بینظیر پل کے قریب ایک سستا بازار لگایا جا رہا ہے۔ جس میں کوئٹہ کسٹم کے حالیہ مختلف کاروائیوں کے دوران پکڑی گئی اسمگلنگ کے سامان کو عوام الناس کے لئے سستے داموں فروخت کے لئے مہیا کی جارہی ہیں۔ جس میں کمبل، چینی، گھی، پتی، چاکلیٹ، مشروبات شامل ہیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ محمد سلیم کی ہدایات پر کسٹمز حکام صوبائی انتظامیہ کے ساتھ موقع پر موجود رہیں گے۔